اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے ترکی اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات پر ترکی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو حق خود ارادیت دیئے جانے کےلئے بین الاقوامی فورمز …
صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کی ترک سفیر سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے ترکی اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات پر ترکی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو حق خود ارادیت دیئے جانے کےلئے بین الاقوامی فورمز اور بالخصوص او آئی سی میں بھرپور حمایت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں ترکی کے نو تعینات شدہ سفیر احسان مصطفی یرداکل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو ان یہاں ایوان صدر کشمیر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ صدر مسعود خان نے ترکی کے سفیر کو نئی تعیناتی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ ترکی اور پاکستان کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔








