اسلام آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیری پرامن اور مہذب قوم ہے جسے بھارت کے ظلم و ستم اور جابرانہ ہتھکنڈوں نے مزاحمت پر مجبور کر دیا ہے۔ کشمیریوں کا مقدمہ عالمی قوانین کے مطابق اور حق و انصاف پر مبنی ہے،ہندوستان پر واضع کرتے ہیں کہ پاکستان اور کشمیری اتنے کمزور نہیں ، کشمیری آزاد …
صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان کا ینگ لیڈرز کانفرنس 2017 سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیری پرامن اور مہذب قوم ہے جسے بھارت کے ظلم و ستم اور جابرانہ ہتھکنڈوں نے مزاحمت پر مجبور کر دیا ہے۔ کشمیریوں کا مقدمہ عالمی قوانین کے مطابق اور حق و انصاف پر مبنی ہے،ہندوستان پر واضع کرتے ہیں کہ پاکستان اور کشمیری اتنے کمزور نہیں ، کشمیری آزاد ی حاصل کرکے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مظفر آبادمیں غیر سرکاری تنظیم یوتھ اینڈ ویمن فار پیس اینڈ ڈائیلاگ کے زیر اہتمام ینگ لیڈرز کانفرنس 2017 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائی ڈبلیو پی ڈی نے کشمیر منزل کے عنوان سے اس کانفرنس کا اہتمام آزاد کشمیر کی وزارت امور نوجواناں کھیل و ثقافت کے اشتراک سے کیا تھا







