صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کا انٹرویو میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر جل رہا ہے مگر دنیا اسے نہیں دیکھ رہی، مقبوضہ جموں وکشمیر کی حیثیت کا تعین ہونا باقی ہے جو ایک نامکمل چیپٹر ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کے عوام اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائی بہنوں کی اخلاقی ، سفارتی …

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر جل رہا ہے مگر دنیا اسے نہیں دیکھ رہی، مقبوضہ جموں وکشمیر کی حیثیت کا تعین ہونا باقی ہے جو ایک نامکمل چیپٹر ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کے عوام اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائی بہنوں کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ ہم تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔ ہم ایک سیاسی حل چاہتے ہیں جنگ کوئی حل نہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ تباہ کن نتائج لا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بربریت کا شکار ہیں جنہیں مذاکرات میں شامل کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سال 2016ءکے آخر تک مقبوضہ کشمیر میں 100 سے زائد افراد کو شہید کیا گیا ہے، 10 ہزار سے زائد زخمی کئے گئے 8 ہزار لوگوں کی گرفتاریاں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی تقریباً نصف فوج جو سات لاکھ ہے مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہے ۔ نہتے کشمیریوں پر بھاری فوجی طاقت مسلط کی گئی ہے اس کے باوجود کشمیری عوام آزادی اورحق خود ارادیت کیلئے پر عزم ہیں۔

Leave a Reply