صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا نائیجیریا کے قومی ٹیلی ویژن اور قومی اخبار کو تفصیلی انٹرویو

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھی بیشتر افریقی ممالک کے باشندوں کی طرح حصول آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، سامراجی طاقتوں کے خلاف جدوجہد کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے والے افریقی ممالک کشمیری قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت کریں، نائیجیریا بین الاقوامی برادری کا اہم ملک ہے جس نے …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھی بیشتر افریقی ممالک کے باشندوں کی طرح حصول آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، سامراجی طاقتوں کے خلاف جدوجہد کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے والے افریقی ممالک کشمیری قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت کریں، نائیجیریا بین الاقوامی برادری کا اہم ملک ہے جس نے اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورموں پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں اپنے دفتر میں نائیجیریا کے قومی ٹیلی ویژن اور قومی اخبار کی مشترکہ میڈیا ٹیم کو تفصیلی انٹریو دیتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے ایک سوال کے جواب میں آزاد خطے کی مختصر تاریخ، جغرافیہ اور سیاسی و معاشی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایک مکمل حکومتی ڈھانچہ موجود ہے جہاں صدر، وزیراعظم، دو ایوانی مقننہ، سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور دیگر ادارے موجود ہیں۔

Leave a Reply