اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم اور کشمیریوں کی نسل کشی پر عالمی برادری خاموش ہے، وہاں پیلٹ گن کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کو بصارت سے محروم کیا جا رہا ہے، اپنی ہی سرزمین پر ہمارے بہن بھائی محفوظ نہیں، بھارت اور عالمی برادری کشمیریوں کو کمزور نہ …
صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کا ایرانی سفارتخانہ کے شعبہ ثقافت اور رضویہ فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم اور کشمیریوں کی نسل کشی پر عالمی برادری خاموش ہے، وہاں پیلٹ گن کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کو بصارت سے محروم کیا جا رہا ہے، اپنی ہی سرزمین پر ہمارے بہن بھائی محفوظ نہیں، بھارت اور عالمی برادری کشمیریوں کو کمزور نہ سمجھیں وہ آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ایرانی سفارتخانہ کے شعبہ ثقافت اور رضویہ فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام حضرت امام رضا علیؓ کی تعلیمات اور عصر حاضر کے تقاضوں کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی اجتماعات پر پابندی ہے، وہاں مذہبی فرائض کی ادائیگی کےلئے جمع ہونے والے آپ کے ہم مذہب اور ہم مسلک لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔ حضرت امام علی رضا کی تعلیمات پر عمل کرنے کی یہاں بات ہوئی ہے، دعا کریں ان کے فیوض سے کشمیری مسلمانوں کو آزادی نصیب ہو۔








