صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کا نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میں سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز میں سمجھنے اور علمی بنیاد پر اس کی وکالت کے لئے ہمیں اپنی استعداد بڑھانا ہو گی، پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو تنازعہ کشمیر کے تکنیکی پہلوﺅں کی تدریس و تحقیق کے ذریعے اس مسئلے کے پرامن، پائیدار اور کشمیر ی عوام کی …

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز میں سمجھنے اور علمی بنیاد پر اس کی وکالت کے لئے ہمیں اپنی استعداد بڑھانا ہو گی، پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو تنازعہ کشمیر کے تکنیکی پہلوﺅں کی تدریس و تحقیق کے ذریعے اس مسئلے کے پرامن، پائیدار اور کشمیر ی عوام کی خواہشات کے مطابق حل کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) میں طلبائ، انتظامیہ اور تدریسی عملے کے ساتھ تنازعہ کشمیر اور پاکستان کی اکیڈیمیا کے کردار کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کے من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی بیانیے کے پیش نظر ہمیں تنازعہ کشمیر کو تاریخی پس منظر اور قانونی حیثیت کے مطابق پیش کرنا ہو گا۔ ہندوستان اس وقت کشمیر کے حوالے سے کثیر الجہتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، ایک جانب وہ مقبو ضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، دوسری جانب لائن آف کنٹرول کے اس پار آزاد کشمیر کے دیہات پر شہری آبادیوں کو گولہ باری کا نشانہ بنا رہا ہے اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے

Leave a Reply