صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ مودی اور آر ایس ایس کے انتہاءپسندوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ظلم، بربریت ، دہشت گردی اور قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے جبکہ اس پر عالمی طاقتوں کی دانستہ خاموشی افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو …

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ مودی اور آر ایس ایس کے انتہاءپسندوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ظلم، بربریت ، دہشت گردی اور قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے جبکہ اس پر عالمی طاقتوں کی دانستہ خاموشی افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں کشمیر لبریشن سیل کی جانب سے منعقدہ ”دوسرا سالانہ بین ا لجامعات تقریری مقابلہ“ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر نے تقریری مقابلہ کے اختتام پر مقررین کے فن خطابت، جذبے اور ولولے کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق مقررین نے حقیقی منظرنامہ پیش کیا ہے اور ان کی یہ آواز نہ صرف شرکاءتقریب بلکہ عالمی برادری کےلئے بھی ایک اہم پیغام ہے ۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مودی سرکار کی مجرمانہ ذہنیت کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی احمقانہ و عاقبت نااندیش پالیساں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی اور وہ کبھی بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مودی نے اپنی ان احمقانہ پالیسوں کو ترک نہ کیا تو وہ سوویت یونین کی طرح بھارت کے بھی حصے بکھرے کرنے اور اس کی تباہی کا باعث بنیں گی۔