اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود احمد خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے کشمیریوں کے ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ برطانوی پارلیمنٹ میں موجود پاکستانی اور کشمیری نژاد 11اراکین مسئلہ کشمیر کے حل میں ہماری مدد کریں۔ جمعہ کو یہاں برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان کی برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود احمد خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے کشمیریوں کے ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ برطانوی پارلیمنٹ میں موجود پاکستانی اور کشمیری نژاد 11اراکین مسئلہ کشمیر کے حل میں ہماری مدد کریں۔ جمعہ کو یہاں برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ اپنی ہی دھرتی پر بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کے لئے سازشیں کررہا ہے جسے کشمیریوں نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی جرنیل بھی اب اس بات سے اتفاق کر رہے ہیں کہ طاقت کے ذریعے رائے عامہ کو ہموار نہیں کیا جاسکتا۔ سردار مسعود احمد خان نے کہاکہ کرس لیسلی کی قیادت میں کمیشن مقرر کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ کرس لیسلی کی قیادت میں مسئلہ کشمیر حل کی جانب بڑھے گا اور برطانیہ کے دارالعلوم سمیت برطانوی حکومت کی سطح پر اس اہم مسئلہ پر توجہ دی جاسکے گی اور بھارت اور اقوام متحدہ عالم پر دباﺅ بڑھایا جاسکے گا کہ و ہمسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کریں۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ برطانوی پارلیمنٹ میں 11 پاکستانی نژاد پارلیمنٹیرین ہیں ان سے بھی اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہماری مدد کرین اور آواز اٹھائیں۔








