صدر آصف علی زرداری کی پاکستان کے دوسرے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے دوسرے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (ای او -2) کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے ۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سپارکو کے سائنسدانوں، انجینئرز اور محققین کو ای او-2 کی تیاری اور کامیاب لانچ پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے دوسرے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (ای او -2) کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے ۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سپارکو کے سائنسدانوں، انجینئرز اور محققین کو ای او-2 کی تیاری اور کامیاب لانچ پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت اور اداروں کا کامیاب لانچ میں تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی سٹریٹجک شراکت داری خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مزید مضبوط ہو رہی ہے ۔