صدر بشار الاسد کوکیمیائی ہتھیاروں کے دوسرا حملہ کی بھاری قیمت چکانا ہو گی،وائٹ ہاﺅس

واشنگٹن۔ 29 جون (اے پی پی)وہائٹ ہاوس کے پریس سیکرٹری شان سپائسر نے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر بشار الاسد نے اگر کیمیائی ہتھیاروں کا دوسرا حملہ کیا تو اسے بھاری قیمت چکانا ہو گی۔ امریکا کے خبر رساں ادارے کے مطابق وہائٹ ہاوس کے پریس سیکرٹری شان سپائسر نے دمشق کو ایک تحریری انتباہ جاری کیا تھا کہ اگر شام کے صدر بشار الاسد اور ان کی فوج …

واشنگٹن۔ 29 جون (اے پی پی)وہائٹ ہاوس کے پریس سیکرٹری شان سپائسر نے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر بشار الاسد نے اگر کیمیائی ہتھیاروں کا دوسرا حملہ کیا تو اسے بھاری قیمت چکانا ہو گی۔ امریکا کے خبر رساں ادارے کے مطابق وہائٹ ہاوس کے پریس سیکرٹری شان سپائسر نے دمشق کو ایک تحریری انتباہ جاری کیا تھا کہ اگر شام کے صدر بشار الاسد اور ان کی فوج نے اگر کیمیائی ہتھیاروں کا دوسرا حملہ کیا تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر نکی ہیلی نے گزشتہ روز ایوان کی ایک کمیٹی کو بتایا کہ وہائٹ ہاوس کے پیغام کا مقصد شام کے اتحادیوں، روس اور ایران کو شام کے صدر کے لیے ان کی مسلسل حمایت کے حوالے سے خبر دار کرنا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اسد بے انتہا ظالم ہیں ان کی موجودگی میں کسی مستحکم شام کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔

مزید خبریں

Leave a Reply