صدر راولپنڈی سے موٹروے چوک تک میٹرو بس سروس کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، اس مقصد کیلئے ایک سگنل فری لین بنائی جائے گی،حنیف عباسی

راولپنڈی۔ 07 مارچ (اے پی پی) چیئرمین پنجاب سپورٹس بورڈ حنیف عباسی نے کہا ہے کہ صدر راولپنڈی سے موٹروے چوک تک میٹرو بس سروس کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ منگل کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے نئی تعمیرات کرنے کے بجائے ایک سگنل فری لین بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کینٹ کے باسی ٹرانسپورٹ کے …

راولپنڈی۔ 07 مارچ (اے پی پی) چیئرمین پنجاب سپورٹس بورڈ حنیف عباسی نے کہا ہے کہ صدر راولپنڈی سے موٹروے چوک تک میٹرو بس سروس کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ منگل کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے نئی تعمیرات کرنے کے بجائے ایک سگنل فری لین بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کینٹ کے باسی ٹرانسپورٹ کے مسائل سے دو چار ہیں۔ ان کی مشکلات کے ازالہ کیلئے صدر سے موٹروے چوک تک میٹروبس کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اس منصوبہ کی تکمیل سے بے شمار لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

Leave a Reply