منامہ ۔16جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری بحرین کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے۔ منامہ ہوائی اڈے پر بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف بن راشد الزیانی نے صدر مملکت کو رخصت کیا۔جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دورۂ بحرین کے دوران پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ …
صدر مملکت آصف علی زرداری بحرین کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے

مزید خبریں
منامہ ۔16جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری بحرین کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے۔ منامہ ہوائی اڈے پر بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف بن راشد الزیانی نے صدر مملکت کو رخصت کیا۔جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دورۂ بحرین کے دوران پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر اہم پیش رفت ہوئی۔
اس دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر صدرِ مملکت نے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، وزیرِ داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ اور وزیرِ مالیات و قومی معیشت شیخ سلمان بن خلیفہ الخلیفہ سے ملاقاتییں کیں۔ انہوں نے بحرین سے دوطرفہ شراکت داری کے نئے امکانات اجاگر کرنے سمیت مستقبل میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔








