صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر خالد مگسی اور سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی اور بلوچستان کے سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی اور بلوچستان کے سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق​ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال بالخصوص بلوچستان سے متعلق ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔​اس موقع پر صوبے کی ترقیاتی ضروریات اور وسیع تر سیاسی تناظر سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔