اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل جج تعیناتی کی منظوری دی ہے ۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ہفتے کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 193 کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل جج تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ان میں جسٹس محمد اعظم خان، …
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل جج تعیناتی کی منظوری دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل جج تعیناتی کی منظوری دی ہے ۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ہفتے کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 193 کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل جج تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ان میں جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہیں۔








