اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اس وقت ریاض کے ایک ہسپتال میں طبی معائنے کے لیے …
صدر مملکت آصف علی زرداری کا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اس وقت ریاض کے ایک ہسپتال میں طبی معائنے کے لیے داخل ہیں اور پوری پاکستانی قوم ان کی صحت کے لیے دعاگو ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے بے پناہ احترام اور محبت پائی جاتی ہے۔صدرِ مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے، انہیں تندرستی اور عمرِ دراز نصیب کرے اور سعودی عرب کی قیادت کے لیے مزید قوت و ہمت عطا فرمائے۔








