اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے برٹش کولمبیا کے علاقے ٹمبلر رج میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد کینیڈا کی حکومت اور عوام سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جانی نقصان بشمول متعدد طلبہ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے …
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کینیڈا میں فائرنگ کے نتیجے میں جانی نقصان پر کینیڈین حکومت اور عوام سے دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے برٹش کولمبیا کے علاقے ٹمبلر رج میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد کینیڈا کی حکومت اور عوام سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جانی نقصان بشمول متعدد طلبہ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
انہوں نے رائل کینیڈین مائونٹڈ پولیس اور ایمرجنسی عملے کی ہمت اور فوری کارروائی کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے صورتحال پر قابو پانے کے لئے تیزی سے کام کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان غم کے اس موقع پر اپنے کینیڈین بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ہر قسم کے تشدد کے اقدام کی مذمت اور امن و رواداری کے فروغ کے لئے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتی ہے۔








