اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے (کل) جمعرات کو خطاب کریں گے‘ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں صبح 11 بجے ہوگا۔ صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ مہمانوں کی پارلیمنٹ گیلری میں انٹری خصوصی دعوتی کارڈ پر ہوگی۔ میڈیا سمیت تمام مہمانوں کو …
صدر مملکت ممنون حسین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے (کل) خطاب کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے (کل) جمعرات کو خطاب کریں گے‘ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں صبح 11 بجے ہوگا۔ صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ مہمانوں کی پارلیمنٹ گیلری میں انٹری خصوصی دعوتی کارڈ پر ہوگی۔ میڈیا سمیت تمام مہمانوں کو صدر کا خطاب سننے کے لئے دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے یہ پانچواں خطاب ہوگا۔








