صدر مملکت ممنون حسین کا اقلیتوں کے قومی دن کے حوالہ سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔11 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کےلئے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے، اس سلسلہ میں تمام امتیازات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک و ملت کے استحکام اور سر بلندی کےلئے مل کر کام کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو اقلیتوں کے قومی دن کے حوالہ سے ایوان صدر میں …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد ۔11 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کےلئے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے، اس سلسلہ میں تمام امتیازات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک و ملت کے استحکام اور سر بلندی کےلئے مل کر کام کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو اقلیتوں کے قومی دن کے حوالہ سے ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف، وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ، پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج، ارکانِ پارلیمنٹ اور مختلف ملکوں کے سفیروں نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی رواداری کی بنیاد محض قوانین اور آئین میں فراہم کئے گئے تحفظات پر ہی نہیں بلکہ اس کی بنیاد ہماری تہذیبی روایات اور دینی تعلیمات بھی فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کے ساتھ مساوی سلوک اور رواداری کے جذبات ہمارے جسم میں لہو کی طرح دوڑتے ہیں اور اگر پاکستان کے کسی بھی شہری کو کسی وجہ سے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو قوم اسے محسوس کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی بھائیوں کا احترام ہمارے قومی مزاج، ہماری تعلیمات اور تربیت کا حصہ ہے اور پاکستان کو اس کی اصل منزل اور ترقی کے بامِ عروج تک پہنچانے کےلئے یہی جذبہ کام آئے گا۔

Leave a Reply