صدر مملکت ممنون حسین کا بختاور امین میڈیکل کالج و ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب

APP83-05 MULTAN: May 05 - President Mamnoon Hussain addressing inaugural ceremony of Bakhtawar Amin Medical College and Hospital. APP

ملتان ۔ 5 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ صحت سمیت تمام شعبوں پر مرکوز ہے اور ان میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں بختاور امین میڈیکل کالج و ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت صحت کی سہولیات عوام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے مسائل اتنے گھمبیر ہیں کہ کوئی بھی حکومت اِن سے تنہا نہیں نمٹ سکتی۔ اس سلسلے میں فلاحی اداروں کوحکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ بہت سی بیماریوں سے بچاﺅ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کر کے ممکن ہے۔ اس سلسلے میں سماجی تنظیموں اور تعلیمی اداروں کو اپنے علاقے اور خاص طور پر دور دراز علاقوں میں آگاہی مہمات چلانی چاہئیں تاکہ عوام میں امراض سے بچاﺅ سے متعلق شعور بڑھے اور پیچیدہ مسائل سے چھٹکارا ممکن ہو سکے۔صدر مملکت نے کہا کہ ہم اپنے تعلیمی اداروں کو بہترین فیکلٹی کے ذریعے سنٹرز آف ایکسیلنس کی حیثیت دلاسکتے ہیں