صدر مملکت ممنون حسین کا رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ عبدالرحیم مندوخیل سینئر سیاستدان اور سماجی شخصیت تھے، جمہوریت کے استحکام …

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ عبدالرحیم مندوخیل سینئر سیاستدان اور سماجی شخصیت تھے، جمہوریت کے استحکام کیلئے ان کی گرانقدر خدمات ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave a Reply