صدر مملکت ممنون حسین کا شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں اور بالخصوص دور دراز و پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کےلئے پرعزم ہے، طبی تعلیمی ادارے عالمی سطح پر ہونے والی تحقیق سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صحت کے شعبہ میں اصلاح کےلئے حکومت کی مدد کریں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو کنونشن سنٹر میں شہید …

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں اور بالخصوص دور دراز و پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کےلئے پرعزم ہے، طبی تعلیمی ادارے عالمی سطح پر ہونے والی تحقیق سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صحت کے شعبہ میں اصلاح کےلئے حکومت کی مدد کریں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو کنونشن سنٹر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے دوسرے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد بھی اس موقع پرموجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں طبی سہولتوں کی عدم دستیابی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس کی کئی وجوہات ہیں جن میں ہیلتھ انفراسٹرکچر کی کمی اور ڈاکٹروں کا دور دراز علاقوں میں مراعات کی کمی کی وجہ سے نہ جانا شامل ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت طبی سہولتوں کو بہتر کرنے کےلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے اور ڈاکٹروں کو دور دراز علاقوں میں کام کرنے کےلئے خصوصی پیکج دینے پر غور کر رہی ہے۔

Leave a Reply