اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم مسلح افواج اور پولیس اہلکاروں اور عام شہریوںکی مقروض ہے جنہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں شہادت پائی ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ …
صدر مملکت ممنون حسین کا فیڈرل بورڈ کی 32 ویں سالانہ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم مسلح افواج اور پولیس اہلکاروں اور عام شہریوںکی مقروض ہے جنہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں شہادت پائی ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔لاہور میں دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پوری قوم سوگوار خاندانوںکے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ایسے بزدالانہ حملے قوم کے حوصلہ کو پست نہیں کرسکتے ۔ریاست کا ہر ادارہ اور قوم دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے متحد ہے اور آپریشن ضرب عضب اس کے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔دہشت گردی کی لنعت کے خاتمہ کے لئے اس قومی جدوجہد میں پوری قوم ‘پولیس‘ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ صدر نے ان خیالات کا اظہار منگل کو ایوان صدر میں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی 32 ویں سالانہ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔








