صدر مملکت ممنون حسین کا نیوٹیک کی تقسیم انعامات تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی ترقی اور معیشت کے استحکام کے لیے معاشرے کا ہرفرد اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرے،وزیر اعظم یوتھ ووکیشنل پروگرام اس سلسلے کی کڑی ہے جس کی کامیابی سے نوجوان اپنی صلاحیتوں کے مطابق قومی ترقی کے عمل میں بھرپور طریقے سے شریک ہوسکیں گے۔ انہوں نے یہ بات نیوٹیک کی تقسیم انعامات …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی ترقی اور معیشت کے استحکام کے لیے معاشرے کا ہرفرد اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرے،وزیر اعظم یوتھ ووکیشنل پروگرام اس سلسلے کی کڑی ہے جس کی کامیابی سے نوجوان اپنی صلاحیتوں کے مطابق قومی ترقی کے عمل میں بھرپور طریقے سے شریک ہوسکیں گے۔ انہوں نے یہ بات نیوٹیک کی تقسیم انعامات کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب سے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ امور انجنیئربلیغ الرحمن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک ذوالفقار احمد چیمہ نے بھی خطاب کیا۔ صدر مملکت نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ اسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کی تشکیل کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق تربیت دے کر روز گار کے وسیع مواقع فراہم کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جس معاشرے نے جدید عہد کے تقاضوں کو سمجھ کر افرادی قوت کو تربیت دی ، خوشحالی ان کا مقدر بن گئی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے بہترین پروگرام تیار کیا ہے، اب نوجوانوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس بہترین موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ نواجوان ہنر مند قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو اپنے خون پسینے کی محنت سے اپنے اہلِ خانہ ہی نہیں بلکہ پوری قوم کی خوش حالی اور ترقی و استحکام کا ذریعہ بنتے ہیں۔

Leave a Reply