صدر مملکت ممنون حسین کو بوسٹوانا ، ایکواڈور اور فن لینڈ کے نامزد سفیروں نے اپنی اسناد سفارت پیش کردیں

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین کو بوسٹوانا ، ایکواڈور اور فن لینڈ کے نامزد سفیروں نے اپنی اسناد سفارت پیش کردیں۔اس سلسلے میں بدھ کو ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، بعد ازاں سفیروں نے صدر مملکت سے الگ الگ ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یورپ ، افریقہ اور …

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین کو بوسٹوانا ، ایکواڈور اور فن لینڈ کے نامزد سفیروں نے اپنی اسناد سفارت پیش کردیں۔اس سلسلے میں بدھ کو ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، بعد ازاں سفیروں نے صدر مملکت سے الگ الگ ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یورپ ، افریقہ اور جنوبی امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہے اور تمام کثیر الجہتی اور بین الاقوامی فورموں پر دیگر ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے ملکر کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اختیار کردہ موثر پالیسیوں کی بدولت پاکستان کے اقتصادی اشاریئے بہتر ہوئے ہیں جس کا اعتراف بین الاقوامی معاشی اداروں نے بھی کیا ہے۔

مزید خبریں