صدر مملکت ممنون حسین کی آرٹسٹوں اور شاعروںکے ساتھ گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں انتہاءپسند نظریات کو شکست دینے کیلئے پاکستانی ادیبوں اور دانشوروں کو ایک اہم قومی کردار ادا کرنا ہے تاکہ ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار کرنے کیلئے نئی نسل کو منفی رجحانات سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو ایوان صدر میں اہل قلم کا گیت تیار کرنے والے …

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں انتہاءپسند نظریات کو شکست دینے کیلئے پاکستانی ادیبوں اور دانشوروں کو ایک اہم قومی کردار ادا کرنا ہے تاکہ ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار کرنے کیلئے نئی نسل کو منفی رجحانات سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو ایوان صدر میں اہل قلم کا گیت تیار کرنے والے آرٹسٹوں، شاعر اور کمپوزر کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی جس کی قیادت وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی کر رہے تھے۔ صدر نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت سے بہت سے مسائل پیدا ہوئے ہیں اور آرٹ اور ادب ان ایشوز کے حل کیلئے موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو مذہبی انتہاءپسندی، لسانی تعصب اور دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا ہے اور گیت کی اس طرح کی شاعری ان مسائل کے حل میں مفید ہو گی۔

Leave a Reply