اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل عوامی امنگوں کے مطابق حل ہوں گے۔ پاکستان کا اقتصادی استحکام مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی منزل کو قریب کر دے گا۔ صدر مملکت نے یہ بات آزادجموں و کشمیر کونسل کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی جنھوں نے سردار عبدالخالق ولی کی قیادت میں ان سے …
صدر مملکت ممنون حسین کی آزاد جموں و کشمیر کونسل کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل عوامی امنگوں کے مطابق حل ہوں گے۔ پاکستان کا اقتصادی استحکام مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی منزل کو قریب کر دے گا۔ صدر مملکت نے یہ بات آزادجموں و کشمیر کونسل کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی جنھوں نے سردار عبدالخالق ولی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے جسے کامیاب بنانے کے لیے عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوں گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کا اقتصادی استحکام مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی منزل کو قریب کر دے گا۔ صدر مملکت نے زور دیا کہ آزادکشمیر کے نوجوانوں کو سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کی تعلیم کی طرف راغب کیا جائے تاکہ وہ خطے کی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور مایوسی نہ پھیلائی جائے۔







