اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے جس کا اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کو نوٹس لینا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بھارت کے لئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر سہیل محمود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق …
صدر مملکت ممنون حسین کی بھارت کے لئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر سہیل محمود سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے جس کا اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کو نوٹس لینا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بھارت کے لئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر سہیل محمود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے سفارتی برادری کو موثر انداز میں آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ ہو رہی ہے لیکن اس معاملے کو ابھی مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ عالمی سیاست میں بہت جلد مثبت تبدیلیوں کے امکانات ہیں جس سے کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق جلد حل ہونے کی امید ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لئے بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پر دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، سیکورٹی اور معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار ہوں۔








