صدر مملکت ممنون حسین کی بینکنگ محتسب انیس الحسن موسوی سے الو داعی گفتگو

کراچی ۔ 21 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عام کھاتے داروں، تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل کے حل سے معاشرے میں اطمینان پیدا ہوتا ہے اور ریاست پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے جس صنعتی و تجارتی سرگرمیاں زور پکڑتی ہیں اور قومی معیشت مستحکم ہوتی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاربینکنگ محتسب انیس الحسن موسوی سے اتوار کو یہاں …

کراچی ۔ 21 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عام کھاتے داروں، تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل کے حل سے معاشرے میں اطمینان پیدا ہوتا ہے اور ریاست پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے جس صنعتی و تجارتی سرگرمیاں زور پکڑتی ہیں اور قومی معیشت مستحکم ہوتی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاربینکنگ محتسب انیس الحسن موسوی سے اتوار کو یہاں الو داعی ملاقات میں کیا۔ انیس الحسن موسوی نے صدر مملکت کو اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ بینکنگ محتسب نے اپنی ذمہ داریاں انتہائی محنت اور دیانت داری سے ادا کیں۔

Leave a Reply