صدر مملکت ممنون حسین کی جھل مگسی میں درگاہ فتح پور پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ضلع جھل مگسی بلوچستان درگاہ فتح پور پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ اللہ غمزدہ خاندانوں …

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ضلع جھل مگسی بلوچستان درگاہ فتح پور پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ اللہ غمزدہ خاندانوں کو یہ صدمہ ہمت و حوصلہ سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے اور اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا۔

Leave a Reply