صدر مملکت ممنون حسین کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد

صدر مملکت ممنون حسین کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان کی پاکستان کرکٹ کے لئے خدمات کی تعریف اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے …

صدر مملکت ممنون حسین کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان کی پاکستان کرکٹ کے لئے خدمات کی تعریف

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ صدر مملکت نے پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان کو ان کے بہترین کیریئر کے اختتام پر ان کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سے پاکستانی کرکٹ کا ایک سنہری باب مکمل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ان کی موجود گی میں بہت سی اہم فتوحات حاصل کی ہیں جن سے پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے میدان میں مصباح الحق اور یونس خان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے توقع کا اظہار کیا کہ ہماری کرکٹ ٹیم کی نئی قیادت اپنے سینئر کھلاڑیوں کے تجربے سے بہت کچھ سیکھ کر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔

Leave a Reply