صدر مملکت ممنون حسین کی کراچی میں انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بات چیت

کراچی ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پرامن ہے جس سے معاشی اور کاروباری سرگرمیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹریڈ فئیر نمائش کے افتتاح کے موقع پر شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ٹریڈ فئیر میں 20 ممالک …

کراچی ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پرامن ہے جس سے معاشی اور کاروباری سرگرمیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹریڈ فئیر نمائش کے افتتاح کے موقع پر شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ٹریڈ فئیر میں 20 ممالک کی شرکت پاکستان پر عالمی برادری کا اظہار اعتماد ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے پاکستان خطے کا بہترین ملک ہے اور سرمایہ کاروں کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش کے مواقع پر تاجر برادری نے ہمیشہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پورے خطے کے لئے خوشحالی کا پیغام لائی ہے۔ صدر مملکت نے شرکاءسے کہا کہ یہ بین الاقوامی تجارتی نمائش قومی معیشت کے استحکام کا ذریعہ بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے عالمی تجربات سے استفادہ کریں۔

Leave a Reply