اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جس کی بنیاد پر پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو ایوان صدر میں کشمیر کونسل کے ممبر سردار عبدالخالق وصی سے ملاقات کے …
صدر مملکت ممنون حسین کی کشمیر کونسل کے ممبر سردار عبدالخالق وصی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جس کی بنیاد پر پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو ایوان صدر میں کشمیر کونسل کے ممبر سردار عبدالخالق وصی سے ملاقات کے دوران کہی۔ صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سکیورٹی فورسز بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہو رہی ہے جس کےلئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو آواز بلند کرنی چاہئے۔








