صدر مملکت ممنون حسین کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ پر اظہار تشویش

صدر مملکت ممنون حسین کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ پر اظہار تشویش قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کے جان و مال اور انتخابی عمل کی حفاظت کو یقینی بنائیں، صدر مملکت کی ہدایت کراچی ۔ 25 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کے …

صدر مملکت ممنون حسین کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ پر اظہار تشویش
قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کے جان و مال اور انتخابی عمل کی حفاظت کو یقینی بنائیں، صدر مملکت کی ہدایت

کراچی ۔ 25 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کے جان و مال اور انتخابی عمل کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر ممنون حسین نے کہا کہ پوری قوم انتخابی عمل کو کامیاب بنا کر دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنا دے گی۔ انہوں نے دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی بھی کیا جبکہ صدر مملکت نے تمام متعلقہ حکام کو زخمیوں کے علاج معالجے کے حوالے سے تمام تر ضروری سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں