صدر مملکت ممنون حسین کی کیڈٹ کالج حسن ابدال کے کیڈٹس سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کو ایک مخلص دوست سمجھتا ہے، امن، ترقی و خوشحالی کیلئے اس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، افغانستان کو غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کو مسترد کر دینا چاہئے، خطہ میں امن افغانستان میں امن سے وابستہ ہے۔ وہ بدھ کو کیڈٹ کالج حسن ابدال …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کو ایک مخلص دوست سمجھتا ہے، امن، ترقی و خوشحالی کیلئے اس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، افغانستان کو غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کو مسترد کر دینا چاہئے، خطہ میں امن افغانستان میں امن سے وابستہ ہے۔ وہ بدھ کو کیڈٹ کالج حسن ابدال کے کیڈٹس سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے لیکن بھارت کو بھی اس حوالہ سے تعاون کرنا چاہئے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے جاری مظالم کے حوالہ سے صدر مملکت نے کہا کہ کشمیریوں کی نئی نسل کی جانب سے دی گئی قربانیوں نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply