اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنو ن حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) دل کے امراض سے بچاﺅ کےلئے آگاہی مہم چلا رہی ہے جس سے لوگوں میں شعور اجاگر ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ایوان صدر میں پناہ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے چیئرمین میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی …
صدر مملکت ممنو ن حسین سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنو ن حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) دل کے امراض سے بچاﺅ کےلئے آگاہی مہم چلا رہی ہے جس سے لوگوں میں شعور اجاگر ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ایوان صدر میں پناہ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے چیئرمین میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ دل کی بیماریوں سے بچاﺅ کےلئے پناہ اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض کے لاحق ہونے کی دوسری وجوہات کے علاوہ ایک وجہ سگریٹ نوشی بھی ہے جس پر قابو پانے کےلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی چاہئے کہ وہ دل کے مرض اور دیگر بیماریوں سے بچاﺅ کےلئے اپنے معمولات زندگی میں تبدیلی لائیں اور خوراک بہتر بنائیں۔ صدر مملکت نے پناہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر پناہ کے چیئرمین میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی نے صدر مملکت کو اپنے ادارے کے متعلق بتایا اور اپنی کتاب بھی انہیں پیش کی۔








