اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنو ن حسین نے کہا ہے کہ قومی معیشت کے استحکام کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ نا گزیر ہے اور نئی نسل کو جدید علمی اور فکری رجحانات سے آگاہ کرنے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال بہت ضروری ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں پاکستان نیشنل کونسل آف پاکستان میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام ”پاکستان …
صدر مملکت ممنو ن حسین کا ”پاکستان موبائل ایپ ایوارڈز 2016 ئ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنو ن حسین نے کہا ہے کہ قومی معیشت کے استحکام کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر توجہ نا گزیر ہے اور نئی نسل کو جدید علمی اور فکری رجحانات سے آگاہ کرنے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال بہت ضروری ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں پاکستان نیشنل کونسل آف پاکستان میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام ”پاکستان موبائل ایپ ایوارڈز 2016 ئ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی،ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ کے علاوہ مہمانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔صدر مملکت نے کہا کہ حکومت عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے اوراس کی ترجیحات اور حکمت عملی درست سمت میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خصوصی افرا د کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے حکومت اور وزارت ِ انفارمیشن ٹیکنالوجی تمام تروسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی خدمت دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔انھوں نے کہا کہ بولنے، سننے اور دیکھنے کی صلاحیت سمیت بعض دیگر مسائل کا شکار لوگوں کی آسانی کے لیے ایسی ایپلی کیشنز تیار کر لی گئی ہیں جن سے وہ مستفید ہو سکتے ہیں۔








