کراچی۔24اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ گورنرہائوس سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صوبہ سندھ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ بنڈل اور بڈو آئی لینڈ پر ترقیاتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ان جزائر کو ترقی دینے اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات،وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
کراچی۔24اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ گورنرہائوس سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں صوبہ سندھ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ بنڈل اور بڈو آئی لینڈ پر ترقیاتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ان جزائر کو ترقی دینے اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت کراچی میں اپنے قیام کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔








