صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی، خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کئے

مکہ المکرمہ ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کو عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔ ان کے لئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا۔ صدر نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کئے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور یگانگت کے لئے دعائیں مانگیں۔ انہوں نے امت مسلمہ کی یکجہتی اور اس کے …

مکہ المکرمہ ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کو عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔ ان کے لئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا۔ صدر نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کئے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور یگانگت کے لئے دعائیں مانگیں۔ انہوں نے امت مسلمہ کی یکجہتی اور اس کے مسائل کے حل کے لئے بھی دعا کی۔

مزید خبریں