اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صحت، تعلیم کی بہتری اور غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تپ دق (ٹی بی) کے خاتمے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور جلد پاکستان سے ٹی بی کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ٹی …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹی بی سے پاک پاکستان کے حوالے سے قومی سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صحت، تعلیم کی بہتری اور غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تپ دق (ٹی بی) کے خاتمے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور جلد پاکستان سے ٹی بی کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ٹی بی سے پاک پاکستان کے بارے میں قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہر سال عالمی یوم تپ دق اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور معاشرے سے اس کے خاتمے کی کوششوں کو اجاگر کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔ سیمینار میں پنجاب اور سندھ کے گورنرز، سفارتکاروں کے علاوہ ماہرین صحت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صدر نے کہا کہ لوگوں میں شعور کی بیداری کے ذریعے تپ دق سمیت مختلف بیماریوں سے نبرد آزما ہونے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر بیماریوں کی اگر بروقت تشخیص ہو جائے تو ان کا بہتر علاج ممکن ہوتا ہے، صوبوں کو اختیارات تفویض ہونے کے بعد صحت کا شعبہ صوبائی موضوع ہے تاہم وفاقی حکومت صحت سے متعلق امور میں صوبوں کی معاونت اور رہنمائی کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی چیلنجز کے باوجود حکومت عوام کے سماجی مسائل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، صحت انصاف کارڈ سے معاشرے کے غریب طبقوں کو فائدہ ہو گا۔ صدر نے کہا کہ انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل کو ایک خط تحریر کیا ہے کہ وہ سماجی مسائل کی تشہیر کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور مساجد کے منبر کو سماجی و صحت سے متعلق ایشوز کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے بہتر انداز میں بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ صدر مملکت نے وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی صحت کے شعبہ میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت ملک سے ٹی بی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کا اجراءبھی غربت کے خاتمہ میں معاون ثابت ہو گا۔ صدر نے کہا کہ معیشت بہتر ہو گی تو علاج کیلئے زیادہ وسائل دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھی صحت کے معاملہ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ برسر اقتدار آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا پہلا منصوبہ بھی صحت سے متعلق تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں بھی صحت کے شعبہ کو اپنی ترجیح قرار دیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے صحت عامہ سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے میڈیا کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بیماریوں سے بچاﺅ کے حوالہ سے عوام میں شعور کی بیداری میں ذرائع ابلاغ کا اہم کردار ہے۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اس چیز کا ادراک ہے کہ ایک ہنرمند افرادی قوت کےلئے آبادی کا صحت مند ہونا ضروری ہے، ہم اس وقت ٹی بی کے سدباب پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جو پاکستان میں متعدی امراض میں سب سے زیادہ جان لیوا ثابت ہو رہی ہے، نیشنل سٹرٹیجک پلان 2017-20ءمیں ترجیحات کا تعین کیا گیا ہے جس میں ٹی بی کے خاتمے کی حکمت عملی شامل ہے، اس سٹرٹیجی میں 2030ءتک ٹی بی سے پاک پاکستان کے لئے تصور دیاگیا ہے وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ وہ ٹی بی سے پاک پاکستان کے مقدس مشن کےلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اہم سیمینار کی میزبانی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹی بی کے خاتمے کے لےے پر عزم ہے اور ہم انشااللہ پاکستان کو ٹی بی فری بنائےں گے۔ وزیر صحت نے کہا کہ اسلام آباد مےں ٹی بی کے علاج کے لےے اےک ماڈل سنٹر قائم کےا گےا ہے جبکہ اسلام آباد کی کچی آبادےوں مےں ٹی بی کی سکرےننگ اور ٹےسٹنگ کی جا رہی ہے اور مفت علاج معالجہ کےا جا رہا ہے۔








