اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنوبی ایشیاءمیں پائیدار اقتصادی ترقی کے بے پناہ مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے کے دیگر ممالک کے ہمراہ جنوبی ایشیاءمیں غربت، ناخواندگی، بیماری، غذائی قلت اور بے روزگاری سے ملکر نبردآزما ہوتے ہوئے تنازعات سے پاک خطہ کا وژن رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات 34 ویں سارک چارٹر ڈے کے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 34 ویں سارک چارٹر ڈے کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنوبی ایشیاءمیں پائیدار اقتصادی ترقی کے بے پناہ مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے کے دیگر ممالک کے ہمراہ جنوبی ایشیاءمیں غربت، ناخواندگی، بیماری، غذائی قلت اور بے روزگاری سے ملکر نبردآزما ہوتے ہوئے تنازعات سے پاک خطہ کا وژن رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات 34 ویں سارک چارٹر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی جو (آج) ہفتے کو منایا جا رہا ہے۔ صدر نے 34 واں سارک چارٹر ڈے منانے پر سارک کے رکن ممالک اور عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ سارک نے بین العلاقائی تعاون کے مختلف شعبوں میں قابل ذکر پیش قدمی کی ہے، یہ خطہ انسانی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور جنوبی ایشیاءمیں پائیدار اقتصادی ترقی کی بہت زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ سارک چارٹر ڈے تنظیم کے اعلیٰ مقاصد سے ہماری وابستگی کی تجدید کا دن ہے، یہ وہ پلیٹ فارم ہے جو تخفیف غربت، سماجی و اقتصادی برابری پیدا کرنے، خواتین کو بااختیار بنانے اور اپنے خطے کو خوشحال، پرامن اور ترقی پسند مستقبل فراہم کرنے کے اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے میں معاون ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے خطے کیلئے ہمارا وژن تنازعات سے پاک جنوبی ایشیاءہے جہاں ہم غربت، ناخواندگی، بیماری، غذائی قلت اور بے روزگاری سے ملکر نبردآزما ہوں۔ صدر مملکت نے اپنے پیغام میں جنوبی ایشیاءکے خطے کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور امن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








