اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قومیں جدوجہد سے بنتی ہیں، مجھے قوی امید ہے کہ پاکستان کی تقدیر بدلے گی، ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے جستجو کی ضرورت ہوتی ہے، یہ جستجو چلتی رہے گی اور ہم اپنے ملک کی تقدیر بدلنے میں کامیاب ہو جائیں گے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ گروہی مفادات اور کرپشن …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قومیں جدوجہد سے بنتی ہیں، مجھے قوی امید ہے کہ پاکستان کی تقدیر بدلے گی، ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے جستجو کی ضرورت ہوتی ہے، یہ جستجو چلتی رہے گی اور ہم اپنے ملک کی تقدیر بدلنے میں کامیاب ہو جائیں گے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ گروہی مفادات اور کرپشن ہے، جس کے خاتمے میں موجودہ حکومت انشاءاللہ ضرور کامیاب ہو گی، پاکستان سے باہر گیا ہوا پیسہ واپس لانا اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، ایسا کوئی پروٹوکول نہیں چاہتا جس سے لوگوں کو تکلیف پہنچے، ملک میں پانی کی کمی ایک سنگین مسئلہ ہے، بھاشا ڈیم کی تعمیر پر سب کا اتفاق ہے، ڈیم کی تعمیر کے لئے لوگوں سے فنڈ اکھٹا کرنے میں کوئی حرج نہیں، حکومت اور اپوزیشن کو اعتماد کی فضاءقائم کرنی ہوگی، ذاتیات سے ہٹ کر پاکستان کے لئے سوچنا ہوگا، بھارت سمیت تمام ہمسائیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، قومی وقار ہمارے لئے سب سے بڑھ کر ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، دہشتگردی کے خلاف افواج پاکستان کا کردار پوری دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔








