صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی داعش سے اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر لبنان کی تعریف

برلن۔ 26 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر لبنان کی تعریف کی ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ بیروت حکومت کے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے شدت پسند لبنان میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ ٹرمپ نے وعدہ کیا کہ لبنان کو امریکی مدد دستیاب رہے گی۔ وائٹ ہاوس میں لبنانی وزیراعظم سعد …

برلن۔ 26 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر لبنان کی تعریف کی ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ بیروت حکومت کے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے شدت پسند لبنان میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ ٹرمپ نے وعدہ کیا کہ لبنان کو امریکی مدد دستیاب رہے گی۔ وائٹ ہاوس میں لبنانی وزیراعظم سعد حریری سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکی مدد کے ذریعے لبنانی فوج کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنایا جائے گا۔ ٹرمپ نے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ امریکا لبنان کو کس طرح کی امداد فراہم کرے گا۔ اس نیوزکانفرنس میں ٹرمپ اور سعد حریری دونوں نے عسکری تعاون میں اضافے کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply