صنعتی سرگرمیوں میں تیزی، بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جوملک میں صنعتی سرگرمیوں کے بھرپور فروغ کا عکاس ہے۔پاکستان ادارہ شماریات(پی بی ایس) کی جانب سے بڑی صنعتوں کی پیداوار (ایل ایس ایم آئی) سے متعلق جاری رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 115.2 پوائنٹس ریکارڈ …

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جوملک میں صنعتی سرگرمیوں کے بھرپور فروغ کا عکاس ہے۔پاکستان ادارہ شماریات(پی بی ایس) کی جانب سے بڑی صنعتوں کی پیداوار (ایل ایس ایم آئی) سے متعلق جاری رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 115.2 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 109.7 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا،اکتوبرمیں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 118.4 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو ستمبرکے مقابلہ میں 3.7 فیصد اور گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 8.3 فیصد زیادہ ہے ۔

ستمبرمیں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 114.2 پوائنٹس اور گزشتہ سال اکتوبرمیں 109.3 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں ٹیکسٹائل کی پیداوار میں 0.12 فیصد،خوراک 0.16 فیصد،کوئلہ و پٹرولیم 2.78 فیصد،ایپر ل 2.06 فیصد،غیردھاتی معدنیات0.86 فیصد،کھادیں 0.22 فیصد،مشروبات 0.64 فیصد،آٹوموبائل 1.75 فیصد،تمباکو0.02 فیصد،برقی آلات 0.34 فیصد،فرنیچر0.17 فیصد اور فیبریکیٹڈ دھاتوں کی پیداور میں 0.08 فیصد اضافہ ہواہے۔اس کے برعکس کیمیکلز کی پیداوار میں 0.08 فیصد،فارما 0.81 فیصد،آئرن اینڈ سٹیل 0.11 فیصد،لیدر مصنوعات 0.01 فیصد اور مشینری و آلات کی پیداوار میں 0.02 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔