صوابی میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن اور جوان شہید، آپریشن کے بعد 5 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی۔ 07 مارچ (اے پی پی) صوابی کے علاقے ملک آباد میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن اور جوان نے جام شہادت نوش کیا جبکہ آپریشن کے بعد 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ نے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے شہداءکی …

راولپنڈی۔ 07 مارچ (اے پی پی) صوابی کے علاقے ملک آباد میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن اور جوان نے جام شہادت نوش کیا جبکہ آپریشن کے بعد 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ نے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ارو ان سے فساد پھیلانے کا حساب لیا جائے گا۔

Leave a Reply