صوبائی حکومت تبدیلی کے نام پرعوام کودھوکہ دے رہی ہے ،امیرمقام

پشاور۔30اکتوبر (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ2018کے عام انتخابات میں ایک طرف جھوٹ فریب جبکہ دوسری طرف عملی کام کرنیوالوںکامقابلہ ہوگا، ایک صوبائی حکومت تبدیلی کے نام پرعوام کودھوکہ دے رہی ہے ،کرپشن کی گنگامیںتحریک انصاف کاہروزیرہاتھ دھورہاہے،مل کی معیشت کوکمزورکرنے کیلئے دھرنے کئے جارہے ہیںجبکہ دوسری طرف وفاقی حکومت ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے،معیشت کومستحکم کرنے کیلئے …

پشاور۔30اکتوبر (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ2018کے عام انتخابات میں ایک طرف جھوٹ فریب جبکہ دوسری طرف عملی کام کرنیوالوںکامقابلہ ہوگا، ایک صوبائی حکومت تبدیلی کے نام پرعوام کودھوکہ دے رہی ہے ،کرپشن کی گنگامیںتحریک انصاف کاہروزیرہاتھ دھورہاہے،مل کی معیشت کوکمزورکرنے کیلئے دھرنے کئے جارہے ہیںجبکہ دوسری طرف وفاقی حکومت ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے،معیشت کومستحکم کرنے کیلئے وفاقی حکومت دن رات محنت ولگن میںمصروف ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جلالہ مردان میںایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی جمشیدخان مہمندبھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ 2013سے اب تک پاکستان مسلم لیگ(ن)کی وفاقی حکومت نے عوام کوبہت کچھ دیاہے اوردیتے رہیںگے،بہترین پالیسیوںکی بدولت ملک میںامن کی فصل لہلہانے لگی ہے اورمعیشت کی سانسیںسنبھل گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ 2018کے عام انتخابات میںجعلی کام نہیںکرنے دیںگے،جعلی مینڈیٹ اورچوردروازے سے اقتدارمیںآنے والوںکاعوام بیلٹ پیپرکے ذریعے2018کے عام انتخابات میںکھڑااحتساب کریںگے،خیبرپختونخواکے غیورعوام اگرمینڈیٹ دیناجانتی ہیںتوپھراسے چھیننابھی جاتی ہے۔

Leave a Reply