لاہور۔28 اگست(اے پی پی ) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی طرح محکمہ اطلاعات کو کسی سیاسی جماعت کے قائد، ان کی گھریلو زندگی اور مرد و خواتین کے خلاف منفی پراپیگنڈے کےلئے استعمال نہیں کریں گے، طیارے کا استعمال وزیر اعلیٰ پنجاب کا استحقاق ہے، ان کی فیملی نے اکیلے نہیں، وزیر علی کے ہمراہ سفر کیا، فیملی اکیلے سفر کرتی تو …
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب میں پریس کانفرنس

مزید خبریں
لاہور۔28 اگست(اے پی پی ) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی طرح محکمہ اطلاعات کو کسی سیاسی جماعت کے قائد، ان کی گھریلو زندگی اور مرد و خواتین کے خلاف منفی پراپیگنڈے کےلئے استعمال نہیں کریں گے، طیارے کا استعمال وزیر اعلیٰ پنجاب کا استحقاق ہے، ان کی فیملی نے اکیلے نہیں، وزیر علی کے ہمراہ سفر کیا، فیملی اکیلے سفر کرتی تو تحفظات جائز ہوتے، سابق دس سالہ دور میں گڈ گورننس کی چھتری اور غلاف میں بیڈگورننس کا طوفان بد تمیزی برپا تھا، آنے والے دنوں میں جب سب کچھ سامنے آئے گا تو آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی، اپوزیشن ، میڈیا اور عوام کی توقعات سے لگتا ہے ہمیں سات دن نہیں بلکہ اقتدار میں آئے سات سال سے ہو گئے ہیں، واضح ہو چکا ہے کہ ڈی پی او پاکپتن کا معاملہ ڈیپارٹمنٹل ایشو ہے، شہریوں کی جانب سے پہلے بھی بد تمیزی کی درخواستیں آچکی تھیں، آئی جی پنجاب نے اپنے طور پر تحقیقات کا حکم دیا ،اس میں بنی گالہ یا پنجاب حکومت کی کوئی مداخلت نہیں، میڈیا اداروں کو اشتہارات صحافیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کرنے کے حوالے سے نئی قانون سازی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔







