صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا الائیڈ ہسپتال 2 فیصل آبادکا دورہ

"صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا الائیڈ ہسپتال-2 فیصل آباد کا دورہ، طبی سہولیات، انتظامی امور اور مریضوں کو بہتر علاج کی فراہمی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔”

لاہور۔6جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال- 2 فیصل آبادکا دورہ کیا۔وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری اور ایم ایس ڈاکٹر ظفر اقبال نے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر نے الائیڈ ہسپتال ٹو میں ڈیپارٹمنٹ آف پلاسٹک اینڈ ریکنسٹریکٹو سرجری اور شعبہ معدہ،جگر اور اینڈوسکوپی اور کارڈیک سنٹر کا افتتاح کیا۔صوبائی وزیر صحت نے میڈیکل و سرجیکل ایمرجنسی اور گیسٹرو نیٹرو نالوجی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے زیرعلاج مریضوں سے ملاقات کی،صحت اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلی مریم نواز شریف کیلئے شعبہ صحت کی بہتری اولین ترجیح ہے۔الائیڈ ہسپتال ٹو فیصل آباد کو جدید ہسپتال بنادیا گیا ہے۔مریضوں کو علاج کی تیز رفتار طبی سہولیات کی فراہمی اولین ایجنڈا ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب بھر میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ نئے ہسپتال بنا رہے ہیں۔کینسر،ڈائیلاسز،کارڈیک سرجری سمیت دیگر شعبہ امراض پر بہت زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں