صوبہ میں 2 ہزار 179 نئے کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں ، مراد علی شاہ

کراچی۔28 جون(اے پی پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 244 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 2 ہزار 179 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ، گذشتہ روز مزید 1079 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ، صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 44 ہزار 523 ہوگئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کورونا وائرس کی صورتحال …

کراچی۔28 جون(اے پی پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 244 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 2 ہزار 179 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ، گذشتہ روز مزید 1079 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ، صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 44 ہزار 523 ہوگئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا ہے ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک 4 لاکھ 35 ہزار 393 ٹیسٹ ہوچکے ہیں جس میں 80 ہزار 446 کے نتائج مثبت آئے ہیں ۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گذشتہ روز مزید 26 مریض انتقال کرگئے، مجموعی طور پر کورونا میں مبتلاءایک ہزار 269 افراد انتقال کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے میں 34 ہزار 654 مریض زیر علاج ہیں جس میں 33 ہزار 110 مریض گھروں ،88 آئیسولیشن سینٹرز جبکہ ایک ہزار 456 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 655 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 94 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں نئے سامنے آنے والے کیسز میں ایک ہزار 406 کا تعلق کراچی سے ہے جس میں ضلع شرقی 555، جنوبی 358، کورنگی 171، وسطی 138، غربی 109اور ملیر کے 75 کیسز شامل ہیں ۔مراد علی شاہ نے صوبہ کے دیگر اضلاع کے حوالے سے کہا کہ سکھر سے 86، حیدرآباد 54، گھوٹکی 40 ،خیرپور 38 ،جامشورو 26، میرپورخاص 22، ٹھٹھہ 19 ، لاڑکانہ17، سانگھڑ 14، شکارپور، نوشہروفیروز اور مٹیاری 12-12، شہیدبینظیرآباد 9 ،عمرکوٹ 8، دادو 7، ٹنڈوالہ یار 3، بدین اور قمبر 2-2، جیکب آباد میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔

مزید خبریں