صومالیہ میں 20 ہزار بچے بھوک کے باعث ہلاک ہو سکتے ہیں، سیو دی چلڈرن

لندن ۔ 29 جون (اے پی پی) بچوں کی امدادی تنظیم سیو دی چلڈرن نے کہا ہے کہ صومالیہ میں 20 ہزار بچے بھوک کے باعث ہلاک ہو سکتے ہیں۔جمعرات کو عالمی میڈیا کے مطابق سیو دی چلڈرن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افریقی ملک صومالیہ میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہو گیا ہے تاہم اس ملک میں جاری قحط …

لندن ۔ 29 جون (اے پی پی) بچوں کی امدادی تنظیم سیو دی چلڈرن نے کہا ہے کہ صومالیہ میں 20 ہزار بچے بھوک کے باعث ہلاک ہو سکتے ہیں۔جمعرات کو عالمی میڈیا کے مطابق سیو دی چلڈرن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افریقی ملک صومالیہ میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہو گیا ہے تاہم اس ملک میں جاری قحط سالی کی وجہ سے بعض علاقوں میں پانچ برس سے کم عمر کم از کم 20 ہزار زیادہ بچے غذائی قلت کی وجہ سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔ اس تنظیم نے فوری طور پر بین الاقوامی برادری سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ افریقی ممالک میں2011ءمیں 2 لاکھ 50 ہزار افراد غذائی قلت کی وجہ سے ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply