موغادیشو ۔17ستمبر (اے پی پی):صومالیہ نے قومی شناختی کارڈ کا اجراء کر دیا ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق صومالی وزیر اعظم حمزہ عبدی بارے نےموغادیشو میں منعقدہ ایک فورم کے دوران میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے قومی شناخت اور رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کیا ہے ۔انہو ں نے بتایا کہ نیا بائیو میٹرک شناختی نظام شہریوں کے لیے مزید …
صومالیہ نے قومی شناختی کارڈ کا اجرا کر دیا

مزید خبریں
موغادیشو ۔17ستمبر (اے پی پی):صومالیہ نے قومی شناختی کارڈ کا اجراء کر دیا ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق صومالی وزیر اعظم حمزہ عبدی بارے نےموغادیشو میں منعقدہ ایک فورم کے دوران میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے قومی شناخت اور رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کیا ہے ۔انہو ں نے بتایا کہ نیا بائیو میٹرک شناختی نظام شہریوں کے لیے مزید مواقع فراہم کرے گا اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گا۔
انہوں نےمزید کہا کہ قومی شناختی شناخت کے آغاز سے صومالی عوام کو ان بے شمار سماجی و اقتصادی چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی جو جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کی ممکنہ ترقی میں رکاوٹ ہیں۔اس موقع پر اپنا قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے صدر حسن شیخ محمد نے کہا کہ قومی شناخت ہونے سے ملک کی سلامتی میں اضافہ ہوگا، اور خودکش بمباروں، عسکریت پسندوں اور دیگر مذموم عناصر کی پہچان ہوگی۔








